سمندری طوفان کیموری چوتھی مرتبہ فلپائن سے ٹکراگیا

Dec 04, 2019 | 16:18

ویب ڈیسک

فلپائن میں خطرناک سمندری طوفان کیموری دارالحکومت منیلا سے جا ٹکر ا گیا ۔ سمندری طوفان کی زد میں آکر دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر اورنظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں خطرناک سمندری طوفان کیموری نے تباہی مچا دی۔ خطرناک سمندری طوفان کی شدت سے ڈھائی لاکھ افراد بے گھر ہو گئے۔    سمندری طوفان فلپائن کے جنوب مشرق میں واقع سب سے زیادہ آبادی کے حامل جزیرے لوزون سے ٹکرایا۔ سمندری طوفان کی رفتار 215 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ سمندری طوفان اور تیز بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جنہیں حفاظتی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا۔طوفان کے باعث متاثرہ علاقوں میں تعلیمی مراکز، مارکیٹس اور دفاتر بند کردیے گئے جب کہ حکام نے ملک کا سب سے بڑا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی 12 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا جس کے باعث 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ دوسری جانب منیلا میں ہونے والی جنوبی مشرقی ایشین گیمز 2019 کا شیڈول بھی سمندری طوفان کے باعث دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔

مزیدخبریں