مائیکرو فنانس اپنی وسعت کےباعث معیشت کودستاویزی شکل دینےمیں مددگارثابت ہوسکتاہے:مشیرخزانہ

Dec 04, 2019 | 17:30

ویب ڈیسک

 خزانہ اور محصولات کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ مائیکرو فنانس اپنی وسعت کے باعث معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مائیکرو فنانس کے شعبے میں کافی حد تک پیشرفت ہوئی ہے اور اب اس شعبے کے روزگار کےمواقع پیدا کرنے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کی صورت میں مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

  مشیرخزانہ نے کہا کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں خاطرخواں اضافہ ہوا ہےجو پاکستان میں بہتر معاشی امکانات کے حوالے سے عالمی برادری کےبڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت برآمدات کی حوصلہ افزائی اور فروغ کےلئے برآمد کنندگان کو مرعات فراہم کررہی ہے۔

مزیدخبریں