امریکہ میں برفانی طوفان، نظام زندگی مفلوج، 4 ہزار پروازیں منسوخ، نیویارک 22.6 انچ برف باری ریکارڈ

Dec 04, 2019 | 22:07

ویب ڈیسک

 امریکہ کی شمال وسطی اور شمال مشرقی کی متعدد ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ گزشتہ رات نیویارک میں 22.6 انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز سے متعدد ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں رہیں۔ امریکی ریاست اوریگون میں 5 کروڑ سے زیادہ افراد ویدر الرٹ پر ہیں جبکہ تعلیمی ادارے بندکر دیئے گئے ہیں اور امریکا کے متعدد ریاستوں میں ائیرپورٹوں پر 4 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دیئے گئے ہیں ، ٹریفک کا نظام درہم برہم اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

مزیدخبریں