ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ پہلے پابندیاں ختم کرے تو ہم مذاکرات کی بحالی کے لئے تیار ہیں ۔ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پہلے ظالمانہ پابندیاں ختم کی جائیںپھر مذاکرات کی باری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم لائحہ عمل کے تحت، امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔یورپی ممالک 2015ء کے ایٹمی معاہدے پر ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن معاہدے سے امریکہ کے دستبردار ہونے کے بعد یہ سلسلہ تعطل کا شکار ہے۔
ایران کا پابندیوں کے خاتمہ پرامریکہ سے مذاکرات کی بحالی کا عندیہ
Dec 04, 2019 | 23:46