ملتان/ اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی شو ر مچا لے لٹیروں کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے گا۔ این آر او کسی صورت نہیں ملے گا۔ حکومت پی ڈی ایم کے ناکام جلسوں سے خوف زدہ نہیں۔ ہم عوام کی زندگیاں محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ موجودہ حالات میں سیاسی جلسوں سمیت کوئی بھی بڑا اجتماع کرونا کے پھیلاؤ کے لئے خطرناک ہوگا۔ اپوزیشن کا کرونا کو سنجیدہ نہ لینا شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ کرونا کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ اپوزیشن جماعتیں جلسوں کی پالیسی پر نظرثانی کریں۔ جب کرونا ختم ہوجائے گا تو جتنے مر ضی جلسے کر لیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ مگر خدا کیلئے آجکل جلسوں سے گریز کریں۔ وہ سیاسی نہیں قومی مفادات کو تر جیح دیں ورنہ ملک میں کرونا کے پھیلاؤکی ذمہ دار اپوزیشن بھی ہوگی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ صنعتوں کاپہیہ چلتا رہے۔ غریب کے گھر دیا بھی جلتا رہے اور کرونا سے بھی بچا جائے۔ ماضی میں کرونا کی پہلی لہر عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے سے کنٹرول کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ اور اس کو پوری دنیا سراہ رہی ہے۔ اس دفعہ بھی کرونا کو شکست دیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ملتان شہر کے سیکرٹری جنرل سید بابر شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ جلد ہی اس کے ثمرات عوام کے سامنے آئیں گے۔ جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ دریں اثناء نمل یونیورسٹی کے ریکٹر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد جعفر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے مابین طلباء کے تبادلے اور معیار تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریکٹر نمل نے وزیر خارجہ کو نمل یونیورسٹی میں جاری علمی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نمل یونیورسٹی دوست ممالک کی جامعات کے ساتھ ریسرچ اور سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام ترتیب دینا چاہتی ہے تا کہ پاکستان میں جدید تعلیم کی راہیں پیدا کی جا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ نمل ملک کی واحد یونیورسٹی ہے جو مقامی اور بین الاقوامی 29 زبانوں کی تعلیم دینے کے علاوہ سوشل سائنسز، انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنسز اور مینجمنٹ سائنسز کی تعلیم دے رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ نمل یونیورسٹی جیسے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے، اور قومی مفادات کو لاحق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے اور نوجوانوں کی استعداد کار کو بڑھانے میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں۔ نوائے وقت رپورٹ افغان فریقین کے مابین دوحہ معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ میں قواعد و ضوابط بارے میں معاہدے قواعدو ضوابط بارے میں معاہدے پر فریقین کو مبارکباد دیتے ہیں۔ دیرپا افغان امن کیلئے اہم پیش رفت ہے۔ معاہدہ مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کے عزم کا عکاس ہے افغان فریقین کے درمیان مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ او آئی سی ممالک کے سفیروں سے خطاب کرتے کہا پاکستان امہ میں اتحاد و یگانگہت کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ نائیجر اجلاس میں اسلاموفوبیا اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہوئی۔
دوحہ معاہدے کا خیر مقدم اپوزیشن جتنامرضی شور مچائے لیٹروں کو حساب دینا پڑے گا،شاہ محمود
Dec 04, 2020