فلسطین کے دفاع کیلئے کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا: سعودی وزیر خارجہ 

ریاض (این این آئی) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دفاع میں روز اول سے سعودی عرب نے کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر فلسطینیوں کی غیرمتزلزل حمایت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین اور ان کے حقوق سے متعلق ہمیشہ نہ صرف ایک ہی موقف رہا ہے بلکہ فلسطینی عوام کے حقوق کا ہمیشہ دفاع بھی کیا ہے۔ سعودی عرب سرزمین فلسطینی پر یہودی آبادکاری کو روکنے پر زور دیتا ہے اور مسئلہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین ایک انتہائی اہم اور بنیادی عرب مسئلہ ہے۔ جس پر شاہ عبدالعزیز کے دور سے لیکر اب تک کبھی بھی اس کے دفاع میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن