پشاور: بی آر ٹی میں بغیر ماسک کے سفر کرنے پر پابندی

Dec 04, 2020

پشاور( نوائے وقت رپورٹ)  کرونا کی دوسری لہر کے باعث بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور میں بغیر ماسک کے سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے باعث بغیر ماسک کے بی آر ٹی بس میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ چنانچہ مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک اور دیگر حفاظتی اقدامات کا خیال رکھیں۔ ترجمان کے مطابق بی آر ٹی ویجیلینس ٹیمیں کرونا ایس او پیز کو یقینی بنائیں گی۔ مسافروں سے اپیل ہے کہ بی آر ٹی بس میں سفر کرنے والے ماسک لازمی پہنیں جبکہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مسافروں کو جرمانہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں