ایوانکا ٹرمپ سے فنڈز کے غلط  استعمال پر 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے غیر منافع بخش تنظیم کے فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں 5 گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی گئی۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایوانکا ٹرمپ پر یہ الزام ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل کارل ریسائن کی جانب سے عائد کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ٹیکس سے مستثنیٰ غیر منافع بخش تنظیم کے فنڈز کا استعمال ٹرمپ کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار اور دیگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیا گیا۔ یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ 201ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برادری کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے واشنگٹن کے ہوٹل کو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ادائیگی کی گئی۔ ایوانکا ٹرمپ نے الزامات کو مسترد کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن