اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اصغر مال کے سابق ہیڈ آف اکنامکس ڈیپارٹمنٹ اور معروف ماہر تعلیم، دانشوراور ماہر معیشت پروفیسر اقبال بخت طویل علالت کے بعدگذشتہ شب انتقال کر گئے۔انا للہ و انا الیہ راجعونoمرحوم کا شمار ممتاز ماہرین تعلیم میں ہو تا تھا وہ کئی کتابوں کے مصنف اور ممتاز شاعر بھی تھے۔ مرحوم نے اپنے پیچھے بے شمار شاگردوںکے علاوہ بیٹے اور بیٹیوں کرنل ڈاکٹر نوشین بخت، کرنل ڈاکٹر شاہد نفیس، نعمان احمد، فیضان احمد، ارسلان احمد، فرحین بخت، ذیشان احمد اور اطمینان احمد سوگوار چھوڑے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج4دسمبر کو نماز جمعہ کے بعد نور مسجد پارک ، سٹریٹ18چک لالہ سکیم نمبر 3راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔مرحوم الائیڈ بینک کے سابق وائس پریذیڈنٹ سید جاوید محبوب کے ماموں تھے ۔ دراین اثناء پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدرمحمد نواز رضا، نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم اورسیکرٹری انور رضا ، پی ایف یو جے (برنا) کے سابق صدر افضل بٹ سمیت پروفیسر ناظر علی زیدی، ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر اقبال بخت نہ صرف ایک قابل استاد ، ماہر معیشت تھے بلکہ وہ ایک خوش لباس اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک تھے۔
معروف ماہر تعلیم، دانشوراور ماہر معیشت پروفیسر اقبال بخت انتقال کر گئے
Dec 04, 2020