بیجنگ (شِنہوا)چین کی کابینہ ریاستی کونسل نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سیپ)پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے انتظامات کر لئے ہیں۔وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی زیرصدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق آزادانہ تجارت کو برقرار رکھنے اور مشترکہ جیت پر مبنی تعاون کے لئے نئے مواقع کھولنے کا مزید کام کرنا چاہئے۔علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ملکی طور پر کام بارے زور دیتے ہوئے اس اجلاس میں اشیا اور خدمات ، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تجارت کے کھلے پن کے فروغ کے ساتھ ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کی آزاد خیالی اور سہولت کاری ، دانشورانہ املاک کے تحفظ ،ای کامرس کے ساتھ ساتھ معاشی اور تکنیکی تعاون کے ہمراہ اعلی معیار اور قوانین کے ساتھ مربوط کوششوں پر زور دیا گیا۔اس حوالے سے معاہدے پر عمل درآمد کے ساتھ ہی اشیا کی علاقائی تجارت کے زیادہ سے زیادہ 90 فیصد کو ٹیرف سے چھوٹ دی جائے گی۔علا قائی جا مع اقتصادی شراکت داری کے صحیح طور پر اطلاق پرزور دیتے ہوئے ،اجلاس میں ٹیرف میں کمی ، کسٹم کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ مصنوعات کے معیار کی متفقہ اور یکساں شناخت کے اقدامات پر زور دیا گیا۔اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی منفی فہرست اور دانشورانہ املاک کے حقوق کے ہمہ جہت تحفظ بارے چین کے عزم کا احترام کرنے کی کوششوں کا بھی مطالبہ کیا گیا۔اس اجلاس میں سرکاری جانچ پڑ تال سے متعلق قوانین کے مسودے کی بھی منظوری دی گئی۔
چین علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری تجارتی معاہدے پر عمل درآمد تیز کرے گا
Dec 04, 2020