جاپانی سفیرکاطالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کا خیر مقدم

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ ) پاکستان میں جاپان کے سفیر ماتسوڈا کونیناری نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کے بارے میں طریقہ کار پر اتفاق رائے ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ پاکستان میں جاپان کے سفارتخانہ کی طرف سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان کے سفیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کے طریقہ کار پر اتفاق ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے دعا گو ہین۔ جاپان کے سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ جاپان ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے اور اس کی کوششوں کو حمایت بھی کرتا ہے افغانستان میں امن و استحکام خطے کیلئے امن و استحکام  کا باعث ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن