ولی عہد کا دورہ: یو اے ای سے خصوصی پرواز عقاب سمیت سامان لیکر چولستان پہنچ گئی

رحیم یار خان (احسان الحق سے) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کے آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے دورہ چولستان کے سلسلے میں یو اے ای سے ایک خصوصی پرواز تلور کے شکار کے لئے خصوصی تربیت یافتہ عقاب و دیگر سامان لے کر گزشتہ روز چولستان پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز چاندنہ ایئر پورٹ پہنچی جہاں خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید متوقع طور پر آئندہ ہفتے کے دوران اپنے دو ہفتے کے نجی دورے پر چولستان آ رہے ہیں۔ جہاں وہ تلورکے شکار کے بعد متوقع طور پر اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے  بھی ملاقات کریں گے۔ ان کی چولستان آمد کے موقع پر پورے چولستان میں خصوصی حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...