ملتان (خبر نگار خصوصی) محکمہ وائلڈ لائف ملتان نے نایاب جانوروں اور پرندوں کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ‘ اور سمگلرز کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ملتان محمد حسین گشکوری کی نگرانی میں انسپکٹر محمد داؤد و دیگر ملازمین پر مشتمل نے شالیمار کالونی میں بدنام سمگلر جہانزیب کے ٹھکانے پر کامیاب چھاپہ مارکر 55 نایاب قسم کے تیتر برآمد کر لیے جبکہ سمگلر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو دو ماہ قبل ہرن کی سمگلنگ کے الزام میں اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ برآمد و ذبح شدہ تیتروں کو عدالت نے نیلام کرنے کی اجازت دے دی عدالتی حکم پر ایک تیتر 640 روپے کے حساب سے فروخت کر دیے گئے معلوم ہوا ہے کہ یہ سمگلر بلوچستان کے پی کے اور دیگر علاقوں سے غیر قانونی طور پر خود شکار کر کے اور شکاریوں سے نایاب جانوروں و پرندوں کی خریداری کر کے مختلف علاقوں میں خاص پارٹیوں میں گوشت سپلائی کرتا ہے
محکمہ وائلڈ لائف ملتان کا چھاپہ‘ 55 نایاب قسم کے تیتر برآمد
Dec 04, 2020