دنیا میں کرونا ویکسین پر ممکنہ جعلسازی انٹرپول نے نوٹس جاری کر دیئے 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انٹرپول نے دنیا بھر کو کرونا ویکسین پر ممکنہ جعلسازی سے متعلق متنبہ کر دیا۔ ممکنہ جعلسازی چوری اور غیر قانونی اشتہارات سے متعلق اورنج نوٹس جاری کر دیئے۔ پاکستان کو بھی انٹرپول کا نوٹس موصول ہو گیا۔ ایف آئی اے حکام نے تصدیق کر دی انٹرپول نے کہا ہے کہا ہے کہ بہت سے ممالک کرونا ویکسین عوام کو لگانے کے قریب ہیں۔ جرائم پیشہ گروہ ویکسین کی سپلائی چین متاثر کر سکتے ہیں۔ متعدد ویکسینز حتمی منظوری اور عالمی تقسیم کے قریب ہیں۔ سپلائی چین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...