سٹیٹ بنک کی مالیاتی اداروں کو معذور وں کے لئے خصوصی ریمپ قائم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(اے پی پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مالیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کاروبار کی جگہ پر معذور افراد کے لئے خصوصی ریمپ قائم کئے جائیں تاکہ کسی بھی معذوری کا سامنا کرنے والے افراد کو آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔ ایس بی پی نے اس حوالے سے تمام مالیاتی اداروں بشمول بینکس، مائیکروفنانس بینکس اور ڈی ایف آئی ایس کو ہدایت کی ہے کہ معذور افراد کے بینکاری کی سہولیات سے استفادہ کے لئے بنیادی ڈھانچہ قائم کیاجائے۔ مرکزی بینک نے مالیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پہلے سے موجود اور کاروبار کی نئی جگہوں پر خصوصی ریمپ قائم کئے جائیں اور اس حوالہ سے دو سال کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کی نگرانی اعلی سطح کی کمیٹی کرے گی اور مالیاتی ادارے ہر تین ماہ کے بعد اپنی پراگریس رپورٹ بھیجنے کے پابند ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن