لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لیسکو نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو آپریشنل ہونے پر پہلا بجلی کا بل جاری کر دیا۔ کمپنی نے نومبر میں استعمال ہونے والی بجلی کا 7 کروڑ روپے کا بل بھجوا دیا۔ آپریشنل ہونے کے بعد گزشتہ ماہ کے دوران اورنج لائن میٹرو ٹرین نے 7 کروڑ بجلی صرف کی۔ سنگھ پورہ سرکٹ سے تیرہ لاکھ یونٹس اورنج لائن ٹرین نے استعمال کیے جبکہ ملتان روڈ سرکٹ سے اکیس لاکھ یونٹس بجلی استعمال کی گئی۔ دونوں سرکٹس پر استعمال شدہ یونٹس کا بل سات کروڑ روپے بنایا گیا۔ لیسکو نے دونوں سرکٹس کی ریڈنگ لے کر بجلی کا بل جاری کر دیا ہے۔
اورنج ٹرین: لیسکو نے 7 کروڑ روپے کا پہلا بل جاری کر دیا
Dec 04, 2020