شہباز شریف کو قید کر کے 400 ارب چینی، 225 ارب آٹے پر ڈاکہ ڈالا گیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ کو جیل میں قید رکھ کر عمران صاحب پاکستان اور اس کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پر مقدمات بنانے والے چیئرمین نیب آج کہاں ہیں، کیوں نہیں پوچھ رہے کہ پاکستان میں دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی کیوں درآمد ہوئی۔ 20 کروڑ امریکی ڈالر پاکستان کے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ عمران صاحب13دسمبر سے پہلے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ورنہ 13 دسمبر کے بعد انہیں سمجھ آ جائے گی کہ وہ استعفیٰ دے دیتے تو بہتر تھا۔ پی ڈیم ایم کے 8 دسمبر کو اسلام آباد میں سربراہی اجلاس کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔ انسانی حقوق، پارلیمنٹ، میڈیا، سیاسی مخالفین، سب کا گلا گھونٹا گیا اور آج تک گھونٹا جا رہا ہے۔ شہبازشریف کو جیل میں اس لئے قید کیا گیا کیونکہ ووٹ چور کرپٹ ٹولے نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا تھا۔ اصل کیس یہ ہے کہ 400 ارب کا چینی میں ڈاکہ ڈالنا تھا۔ سوا 200 ارب کا ڈاکہ جبکہ آٹے میں 122 ارب کا ڈاکہ پاور سیکٹر میں ڈالنا تھا۔ دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی جان بوجھ کر درآمد کی گئی جس سے قوم کی جیب پر 20 کروڑ ڈالر کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ گندم کی کٹائی کا سیزن ہے لیکن مارکیٹ سے آٹا غائب ہے۔ ادویات میں 500 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ کرونا کی گردان بڑھی جاتی ہے لیکن صحت کا وزیر نہیں ہے۔ جھوٹے اعدادوشمار دیتے ہیں۔ 13 دسمبر کو عوام ووٹ، آٹا، چینی، دوائی چوروں کے خلاف گھروں سے نکلیں۔ ہر طبقہ فکر کے لوگ گیس بجلی چوری، معیشت کی تباہی، سقوط کشمیر کے خلاف نکلیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک ہی مشورہ ہے کہ 13دسمبر سے پہلے استعفیٰ دے دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...