لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ماں کے حوالے سے مریم صفدر کی تنقید گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتی ہے، مریم صفدر کے پاس جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں بچا ماضی میں چوروں اور ڈکیتوں کو این آر او ملتا رہاہے جس سے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے این آر او کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کردیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے،اسی لئے چور ٹولہ واویلہ کررہا ہے۔، انہوں نے کہاکہ مریم صفدر پے در پے ناکامیوں کے بعد ذاتیات پر اتر آئی ہیں۔
مریم صفدر ناکامیوں کے بعد ذاتیات پر اترآئی ہیں:ام البنین
Dec 04, 2020