لاہور (خصوصی نامہ نگار )آستانہ عالیہ گڑھی شریف میں حضرت غوث اعظم و حضرت محبوب الٰہی کی یاد میں عرس و سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ناموس رسالت کی حفاظت ہرمسلمان کے ایمان کی بنیاد ہے۔ہرکلمہ گو ناموس رسالت کی عزت وآبرو پر پہرہ دینے کیلئے ہر وقت ہر لمحہ تیار رہتاہے۔اسلامی تعلیمات کے ر وشنی میں اہانتِ رسول بدترین جرم ہے، جس کی سزا دینا اسلامی ریاست کا فرض ہے۔ سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر غلام نظام الدین جامی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پیر غلام نصیرالدین جامی نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء نے اسلام کی ترویج کیلئے بے شمار محنت کی۔، خواجہ محمد یار فریدی کی تعلیمات محبت و اور اتفاق کا درس دیتی ہیں، صوفیاء کرام نے تقسیم سے بالاتر ہوکر مخلوق خدا کی خدمت کی، پاکستان کو اسوقت صوفیاء کے افکار پر گامزن کرنے کی ضرورت ہے۔
صوفیاء نے اسلام کی ترویج کیلئے انتھک محنت کی:پیر غلام نصیر جامی
Dec 04, 2020