اہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ پاکستانی کلچر فطرتی سچائیوں،انسانی جبلت کے احسن اظہار،اعلی اقدار کی عکاس ہے ‘دنیا میں پاکستانی ثقافت کو پسند کیے جانے کے پس پردہ اسکا عظیم ہونا ہے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار رشیا یونیسکو کے زیر اہتما م پلانٹ آف کلچر فلم میں پاکستانی ثقافت کے موضو ع پر الحمرا کی بھیجی ڈاکومنڑی کی نامزدگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔ الحمراء نے رشیایونیسکو کی ’’میراتھون آف کلچر‘‘ میں جگہ بنا کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ہم نے’’پلانٹ آف کلچرفلم ‘‘ پروگرام کے تحت پاکستانی ثقافت پر ڈاکومنٹریزنامزدگی کیلئے بھیجی،جو منتخب کر لی گئی۔رشیا یونیسکو کی ’’میراتھون آف کلچر‘‘ کیلئے 25ممالک کے انتخا ب میں پاکستان کی نمائندگی الحمرا کے حصہ میں آنا اعزاز ہے۔
الحمراء نے رشیایونیسکو کی ’’میراتھون آف کلچر‘‘ میں جگہ بنا کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا:ثمن رائے
Dec 04, 2020