ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلیا

 واشنگٹن (نیٹ نیوز)  نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے بھی معروف ایپ ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا۔گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی کی جانب سے 59 سیکنڈز دورانیے پر مشتمل ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں ملالہ نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ ہائے ٹک ٹاک! میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے، میری عمر 23 سال ہے اور میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں سماجی کارکن ہوں۔ ملالہ یوسفزئی نے اپنی تعلیم، تحریر کردہ کتابوں، پسندیدہ مشغلوں ، تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کی جانے والی کوششوں سمیت ملالہ فنڈ کو سپورٹ کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...