نئی دہلی (بی بی سی) بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے ایک مسلم لڑکے کو ایک ہندو لڑکی کو اسلام قبول کروانے کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکی کے والد نے الزام لگاتے بتایا کہ انہوں نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی ہے کیونکہ لڑکے نے ان کی بیٹی پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے ’’دباؤ ڈالا‘‘ اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسے دھمکیاں بھی دیں۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد اسے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم نے رپورٹرز کو بتایا کہ وہ بے گناہ ہے اور اس کا لڑکی سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے اس قانون کو غلط استعمال کرنے کا امکان زیادہ ہے۔