لاہور جلسے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی چندہ مہم‘ سوا کروڑ روپے جمع

لاہور (نیٹ نیوز) لاہور میں 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے مسلم لیگ (ن) مالی بحران کا شکار ہو گئی۔ مسلم لیگ نے چندہ مہم کا آغاز کر دیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق چندہ مہم میں پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات نے بھی فنڈز جمع کرانا شروع کر دیئے۔ فیصل کھوکھر نے 30 لاکھ، سیف الملوک نے 20 لاکھ روپے پارٹی کو جمع کرائے۔ زعیم قادری کے فنانسر سابق لیگی چیئرمین عمران شاہ نے 10 لاکھ کا فنڈ دیا۔ ایم کاروباری شخصیات چودھری جمیل نے 15 لاجھ، ڈیپارٹمنٹل سٹور کے مالک مردان زیدی نے 5 لاکھ، رانا مبشر نے 20 لاکھ، رمضان بھٹی نے 5 لاکھ، بلال یاسین نے 10 لاکھ، خواجہ عمران نذیر، میاں سلیم نے بھی 5 لاکھ روپے جمع کرائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...