خصوصی افراد کا عالمی دن منایا گیا‘ انکی ہر ممکن معاونت کار خیر: صدر علوی 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا دن منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں کسی بھی طرح کے احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچا کر ان کو زندگی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کے اہم ستون ہیں۔ ان کی ہر ممکن معاونت کار خیر ہے۔ وزیراعظم خصوصی افراد سمیت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں۔ احساس پروگرام  کے تحت خصوصی افراد کے حوالے سے سروے آئندہ سال جولائی میں مکمل ہو جائیگا۔ پریذیڈنسی کے تحت 26 یونیورسٹیاں آتی ہیں ہم نے ان کو ہدایت کی ہے کہ خصوصی بچوں کی تعلیم کا بندوبست بلامعاوضہ کیا جائے تاکہ خصوصی بچے بھی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر سکیں۔    پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی افراد کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے مسلسل دوسرے سال تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی، مشیر وزیر اعظم بابر اعوان رکن اسمبلی منزہ حسن، احمد حسین، خصوصی افراد کی مختلف تنظیموں، خصوصی افراد کی بڑی تعداد  سمیت اور دیگر نے  شرکت  کی۔ اسد قیصر نے کہا کہ   ائر فورس کے ریٹائرڈ افسران کا خصوصی افراد کے حوالے سے کردار اور کام قابل ستائش ہے ،خصوصی افراد کے حوالے سے جو بھی آئینی ترمیم کی ضرورت ہوئی تو ہم اسے پارلیمنٹ سے منظور کرانے کے لئے تیار ہیں ،خصوصی افراد کے کوٹہ میں اضافے اور تحفظ کے لیے بھی پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرے گی سربراہ پاک فضائیہ ائر چیف مارشل مجاہد انور  خان نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم زو ہیں انہیں مناسب توجہ خصوصی تعلیم مہیا کرنے اور ان کی مطلوبہ دیکھ بھال کرنے سے قوم ان افراد کی صلاحیتوں سے لازول فوائد حاصل کر سکتی ہے آج کے دن پاک فضائیہ اس عزم کا  اعادہ کرتی ہے کہ اپنے خصوصی افراد کو ہر ممکنہ بہترین سہولیت فراہم کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...