اقوام متحدہ پاکستان ، فلپائن کے تعاون سے بین المذاہب مکالمہ کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے " بین المذاہب مکالمہ کے فروغ" کے بارے میں پاکستان اور فلپائن کے تعاون سے ایک قرارداد بھارتی اکثریت سے منظور کر لی ہے۔ یہ قرارداد بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری،  مذہبی اقدار کے احترام اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق قرارداد میں پاکستان کے کرتار پور اقدام کا خیرمقدم کیا گیا ہے اور اس پیشرفت کو "امن  اور  باہمی تعاون کے لئے ایک اہم اقدام" قرار دیا گیا ہے۔ قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کو ذمہ داریوں کے ساتھ بروئے کار لایا جانا چاہیے۔ بیان کے مطابق دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم رواداری اور نسل پرستی خاص طور پر اسلامو فوبیا کے تناظر میں یہ عزم ان عصری چیلنجوں کو قومی دھارے میں لانے اور ایسے رجحانات کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کے لئے اہم ہے۔ اس قرارداد میں تمام سٹیک ہولڈرز کے مابین باہمی اور ثقافتی مکالمے پر توجہ دی گئی ہے اور عدم رواداری، زینو فوبیا، امتیازی سلوک اور تشدد کے واقعات کے مقابلہ کرنے کے حامی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...