اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی صدارت میں ای سی سی کے اجلاس میں بجلی کے ’’پیک اور آف پیک ٹیرف کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ سہولت صنعتی صارفین کو یکم نومبر سے 30اپریل2021ء تک جاری رہے گی۔ پاور ڈویژن کی طرف سے صنعتی ’’ٹایم آف یوز ٹیرف سکیم کو ختم کرنے کی سمری پیش کی۔ اس کا مقصد کرونا کی صورتحال میں صنعتی سر گرمیوں کو بڑھانا ہے اور پیک اور آف پیک استعمال کے امتیاز کو ختم کرنا ہے۔ ای سی سی نے اس تجویز کی اصولی منطوری دی۔ اس سلسلے میں ایکس ڈبلیو ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے ایس آر اوز مین ترمیم کی جائے گی جس کے تحت پیک آورز مین بھی آف پیک آورز کے بجلی کے ریٹس لاگو ہوں گے۔ دریں اثنا مشیر خزانہ کی صدارت میں ایف بی آر پالیسی بورڈ کا چوتھا اجلاس ہوا۔ اجلاس مین مشیر تجارت اور دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔ ممبر کسٹمز نے انڈر انوئیسنگ کے بارے میں طویل پری زینٹیشن دی۔ انہوں نے ان اقدامات پر بھی روشی ڈالی جو اس مسلے پر قابو پانے اور ریونیو میں اضافہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے ویلیویشن رولنگ دی ہے اور چین ، ایران، افغانستان کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا ایکس چینج کے معاہدے کئے ہیں۔ اس کے مثبت نتایج نکلے ہیں۔ مشیر خزانہ نے زور دیا کہ کلیئرنس ٹائم کا جائزہ لیا جائے اور اس میں بہتری لائی جائے۔
ای سی سی : صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے پیک آور آف پیک ٹیرف ختم کرن کی منظوری
Dec 04, 2020