اسلام آبادس(وقائع نگار خصوصی)پاکستان سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ مدت مکمل ہونے پر وزیراعظم آفس کا کارکردگی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل انتظامیہ وزیراعظم عمران خان کو آج (جمعہ) ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی۔ 28 اکتوبر 2018 کو وجود میں آنے والا پاکستان سیٹیزن پورٹل قومی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ کا مرکز رہا۔25 لاکھ سے زائد اندراج شدہ ارکان اور 20 لاکھ سے زائد شکایات کے ازالے کے ساتھ پورٹل ایپ مسلسل عوام میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 2 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان تقریب سے اہم خطاب کریں گے۔ یاد رہے پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ کے ذریعے 8913 سرکاری محکمہ جات عوام کو براہ راست جوابدہ ہیں ۔