لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) 2030ء ایشین گیمز کی میزبانی حاصل کرنے کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کو بریفنگ دی۔ مہمان وفد کی سربراہی قطر اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاسم راشد کر رہے تھے جبکہ وفد کے ارکان کی تعداد 12 تھی۔ پاکستان کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن، سیکرٹری خالدمحمود اور سینئر نائب صدر پی او اے شوکت جاوید، خزانچی پی او اے محمد شفیق، میجر (ر) ماجد وسیم، محمد جہانگیر اور حافظ عمران بٹ شامل تھے۔ اس سے قبل پی او اے حکام کی جانب سے قطر کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ قطر کے وفد کی جانب سے 2030 ء کی ایشین گیمز کے انتظامات ایونٹس اور کھلاڑیوں کی تعداد اور انہیں دی جانیوالی سہولیات کے حوالے سے بریف کیا۔ قطر اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ایشین گیمز کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے بریفنگ کو سہراتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قطر اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاسم راشد نے پی او اے صدر کو میزبانی کی دستاویزات پیش کیں جبکہ سید عارف حسن نے شید پیش کی۔