نیئر بخاری کا میر ظفراللہ جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے  سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے نیر بخاری نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ میر ظفراللہ جمالی مرحوم اعلء اوصاف کی حامل شخصیت تھے میر ظفراللہ جمالی کا انتقال بڑا قومی نقصان ہے انہوں نے کہا ہے کہ  میر ظفراللہ جمالی مرحوم کی گرانقدر سیاسی پارلیمانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔نیر بخاری نے میر ظفراللہ جمالی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے  دعا کی  ہے کہ رب تعالیٰ میر ظفراللہ جمالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے  

ای پیپر دی نیشن