آغا افسر علی کے انتقال سے مسلم لیگ نظریاتی رہنما سے محروم ہوگئی۔ طارق حسن 

کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) سندھ کے رابطہ سیکرٹیری آغا افسر علی کے انتقال سے مسلم لیگ ایک نظریاتی. بیباک اور پارٹی کیلئے جہد مسلسل کرنیوالی شخصیت سے محروم ہوگئے یہ باتیں انہوں نے آغا افسر علی کے صاحبزادہ آغا عمیر علی سے کیں انکی نماز جنازہ ملیر سٹی جامع مسجد قادریہ میں ادا کی گئی جسں میں مسلم لیگ(ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن.  سینٹر عبدالغفار قریشی. سردار اقبال. سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ،معیز الحسن،سردار زبیر،سہیل صدیقی،عبدالسمیع الباری،فیروز خان،لیئق عالم نواب،پیارے بھائی،حنیف وارثی،نور خان یوسف زئی،فرخ نقوی، زاہد رحیم،پی ایس پی کے جعفرالحسن،قاری لقمان،محمد ارشاد،ایاز بنگش، محمد رئیس،محمد عارف غوث سمیت آرٹس کونسل کے رفقاء نے شرکت کی اللہ تعالی ان کی مغفرت کرئے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے آغا عمیر کے  مطابق ان کا سوئم آج جمعۃ المباک 2 بجے جامع مسجد قادریہ اے ون محلہ نزد محمدی گراؤنڈ ملیر سٹی میں ہوگا تمام مسلم لیگیوں اور دوستوں و احباب سے شرکت کی درخواست ہے جبکہ لاہور سے بذریعہ ٹیلیفون سینئر مسلم لیگی رہنماء اقبال ڈار نے اُنکے صاحبزادے سے آغا افسر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن