لاہور: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں 3 نیشنل پارکس کی منظوری دے دی۔عوام کی تفریح اور سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہونگے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ کلر کہار سالٹ رینج میں 13,700 ایکڑ پر محیط نیشنل پارک بنے گا۔ 8,740 ایکڑ پر محیط کھیڑی مورت نیشنل پارک قائم ہوگا۔ 38,874 ایکڑ پر محیط پِبی رسول نیشنل پارک بنایا جائے گا۔ یہ پارکس ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نایاب جنگلی حیات کے تحفظ اور عوام کی تفریح کے علاوہ پنجاب میں ٹورازم کے فروغ میں بھی یہ پارک معاون ثابت ہونگے، بزدار حکومت ماحولیاتی تحفظ اور عوامی دلچسپی کے کئی اور منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔