شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل مدوالہ کے دفترمیں پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے چند ایام کے دوران ٹاور نصب کردیا گیا مذکورہ کمپنی پرائیویٹ ہے اورکسی ایک ٹاور کا بتا کر بعدازاں مختلف موبائل کمپنیوں کے بوسٹر لگا کر لاکھوں ڈالر کماتی ہے مگر ٹیکس کسی ایک بوسٹر کاادا کرکے حکومت کودھوکہ دیتی ہے یونین کونسل کا گیٹ اور دیواریں توڑ کر آناً فاناً ٹاور کی تنصیب سے علاقہ کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جس پر علاقہ مکین محمدوارث نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو یونین کونسل کے عملہ کی ملی بھگت اور ٹاور کی تنصیب کیخلاف درخواست گزاری ہے جنہوںنے اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کرلی ہے درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ کمپنی کا کمیونیکشن ٹاور یونین کونسل مدوالہ کے دفتر میں عملہ کی ملی بھگت سے نصب کردیا گیا مذکورہ جگہ یونین کونسل کے نام ہے ۔ رابطہ کرنے پر یونین کونسل کے ذرائع نے بتایاکہ تمام قواعد وضوابط پورے کرکے افسران کے حکام پر ٹاور نصب کرایا گیا ہے ۔