ننکانہ : پولیس کا آپریشن، ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ڈکیت گینگ کے سرغنہ نعمان عرف نومی کو تین ساتھیوں سمیت پکڑ کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈکیت گینگ کے قبضہ سے 3 پسٹل برآمد کیے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن