گوجرانوالہ:صدرچیمبر آف کامرس کی کاروباری افراد کے وفدسے ملاقات

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمر اشر ف مغل نے سیلزٹیکس ایکٹ کے تحت تھرڈ شیڈول میں آنیوالی مصنواعات کے متعلق کاروباری افراد کی ایسوسی ایشنز جن میں پمپ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن ،پائپ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن ،ہوم اپلائنسز ایسوسی ایشن،آٹوموبائل منصوعات مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن ،فین مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن ، یوٹنسلز مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن ،واشنگ مشین مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن ودیگر کے نمائندہ وفودکو آگاہ کیا کہ تھرڈ شیڈول میں آنیوالے کاروباری افرادکو گوجرانوالہ چیمبر کی سفارش پر تھرڈ شیڈول کے تحت آنیوالی صنعتوںکو ایک ماہ کا وقت دلوایا تھا تاکہ مقررہ وقت میں اپنے کاروبار کو رجسٹرڈ کروائیں ۔ اب وہ وقت ختم ہو گیا ہے اس سے قبل محکمہ ان افراد کے خلاف کاروائی کرے جس طرح واشنگ مشین مینوفیکچرز کے لاتعداد کاروباری لوگ رضاکارانہ طور پر ٹیکس میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں اسی طرح دوسرے لوگوں کو بھی وقت ضائع کئے بغیر ٹیکس نیٹ میں آنا چاہیئے تاکہ محکمہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ کرے ۔ اس موقع پر سینئرنائب صدر محمد اجمل اعوان ، نائب صدر شیخ قیصر امین جموں والے ،اراکین مجلس عاملہ سابق صدور اخلاق احمد بٹ ،خواجہ ضرارکلیم کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیرتعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ ہم بزنس کمیونٹی کی نمائندگی نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی سطح پر تسلسل کے ساتھ کر رہے ہیں تاکہ بزنس کمیونٹی کے حقوق حاصل کئے جا سکیں یہی وجہ ہے کہ حکومت بجلی،ریگولیٹری ڈیوٹی،مختلف ٹیکسزمیں ریلیف جیسے اقدامات اٹھاکر بزنس کمیونٹی کیلئے نہ صرف آسانیاں پیدا کر رہی ہے بلکہ حکومتی ریلیف کی بدولت بے شمار ایسے صنعتی یونٹس جو بند پڑے تھے دوبارہ بحال ہو رہے ہیں ۔ اگر حکومت بزنس کمیونٹی کو ریلیف دے رہی ہے تو ایسے کاروباری افراد جو ابھی تک ٹیکس نیٹ میں نہیں آئے ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے رضاراکارانہ طور پر ٹیکس نیٹ میں آئیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...