گوجرانوالہ: ایڈیشنل اسسٹنٹ مینجر بشارت علی کے اعزاز میں الوداعی تقریب 

Dec 04, 2020

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گیپکو سیالکوٹ سرکل کے مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ مینجر (ایچ آر) بشارت علی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا تقریب میں ایکسیئن سٹی ڈویژن نمبر1سیالکوٹ ساجد حمید، ڈی سی ایم آصف چھٹہ، ڈی ڈی ٹی طاہر غازی، اسسٹنٹ مینجر (ایچ آر) محمد اظہر طور سمیت سرکل افسران ،یونین عہدیدران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے ریٹائر ہونے والے طاہر علی کو بھرپورانداز سے الوداع کیا عبدلطیف مرزا نے کہا کہ بشارت احمد ایک نیک دل انسان ، محنتی اوراور قابل انسان تھے انہوںنے طویل عرصہ تک سیالکوٹ سرکل آفس میں فرائض منصبی سرانجام دیئے اور اس دوران انہیں جب کبھی بھی کوئی ذمہ داری سونپی گئی تقریب کے آخر میں ریٹائر ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ مینجر بشارت علی کو یادگاری شیلڈ اور الوداعی تحائف بھی دیئے گئے۔

مزیدخبریں