امریکہ نے چین پرنئی ویزہ پابندیاں عائد کردیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے تمام ارکان کو ویزے کے اجرا میں نئی پابندیاں متعارف کروا دی گئیں،نئے قوانین کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو صرف امریکا کے سفر کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کا ویزا جاری کیا جائے گا جب کہ اس ویزا پر انہیں ایک ہی بار امریکا آنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل اس ویزے کی مدت دس برس تک تھی۔