بچوں کو تعلیم دینے کیلئے پلان تیار کیا جائے: وقاص رشید

وہاڑی( نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت محکمہ ایجو کیشن تحصیل وہاڑی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ اسائنمنٹ آف ہوم ورک اور ٹیلی ایجوکیشن شروع کی جائے تعلیم گھر پروگرام کے ذریعے بچوں کا تدریسی عمل جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے کیبل چینلز کے ذریعے بچوں کو تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جائے جن علاقوں میں ٹی وی یا کیبلز کی سہولت میسر نہیں ان علاقو ں میں کے بچوں کو تعلیم دینے کیلئے پلان تیار کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن