اقوام متحد ہ کا فلسطینی بچوں کیخلاف طاقت کے استعمال پرتحقیقات کا مطالبہ

Dec 04, 2020 | 12:01

ویب ڈیسک

 اقوام متحدہ نے فلسطینی بچوں کیخلاف اسرائیلی فوجیوں کے ذریعے مسلح طاقت کے استعمال کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ (اسرائیلی فوج)کی طاقت کے استعمال کے ان تمام واقعات کی فوری ، شفاف اور آزادانہ طور پر تحقیقات کرے جس کی وجہ سے وہ ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور ذمہ داران کو سزا دی جائے۔"بچوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت خصوصی تحفظ حاصل ہے اور انہیں ہر وقت تشدد سے بچایا جانا چاہئے۔

مزیدخبریں