کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کے سرفہرست اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹیڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کے اشتراک سے کراچی کے فیصل ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں 'ویلکم ہوم-روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ' مہم کے تحت چار فاتحین کا فیصلہ کرنے کے لیے دوسرے بیلٹ کا انعقاد کیا ۔یہ تقریب فیصل بینک اور پی آئی اے کے مشترکہ اقدام کے تحت منعقد ہوئی جس کا مقصد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں زیادہ ترسیلات زر کی آمد کے قومی مقصد کو فروغ دینا ہے۔ فاتحین جس ملک میں رہتے ہیں وہاں سے پاکستان کے لیے پی آئی اے کی اکانومی کلاس کے ریٹرن ٹکٹ دیے گئے۔ دوسرے لکی ڈرا کے فاتحین میں محمد افضل سہیل(سعودی عرب)،ریحان عمر(متحدہ عرب امارات)، یاسر بن اشرف(متحدہ عرب امارات) اور حسنین آصف (سعودی عرب) شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل بینک لمیٹیڈ کے ریٹیل بینکنگ کے سربراہ طاہر بھٹی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی زیر سربراہی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اقدام کو فروغ دینے کے عمل کی قیادت کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اوریہ پاکستان میں اس آسان ڈیجیٹل بینکنگ سولیوشن سے فائدہ اٹھانے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ ہم اس پروموشن کے نتیجے میں ملنے والے ردعمل اور دلچسپی پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ہم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حامل ان کسٹمرز کو پی آئی اے کے ریٹرن ٹکٹ کے انعام سے نوازنے پر بہت خوش ہیں جو اس دوسرے بیلٹ کے اہل قرار پائے۔