آئی وی چیمبرز پراضافی کسٹم ڈیوٹی پر عدم اطمینان کا اظہار

Dec 04, 2020

کرا چی ( کامرس رپورٹر ) ہیلتھ کیئر آف پاکستان کی کسٹم کمیٹی کے چیئرمین شیخ محمد طارق نے ایک ہنگا می اجلاس میں آئی وی چیمبرزپر کسٹم حکام کی طرف سے اضافی ڈیوٹی پر افسوس اور عدم اطمینان کا اظہارکیا۔ایف بی آرنے اعراض کی تشخیص کے لیے بعض آلات کے نام کو مختلف مخففٖٖ کے طور متعلقہ  ایس آر او میں نمایاں کیاہے۔جس میں آئی وی چیمبر بھی شامل ہے،کرونا جیسے موذی مرض سے نمٹنے کے لیے اس ڈیوائس کا استعمال تمام ڈاکٹر نرسیں اور میڈیکل اسٹاف کررہے ہیں۔اکژحالات میںآئی وی چیمبر   انسانی زندگی بچانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے عرف عام میں اسے گلوکوز کی بوتل کا چیمبر یاآئی وی چیمبرکہا جاتا ہے۔حکومت پاکستان کے نوٹیفکشن ہیںاس کو آئی وی چیمبرکے نام سے ظاہر کیا گیا ہے میڈیکل سائنس اور معالجین خصوصًا ایمرجنسی اسٹاف اور میڈیکل اسٹور بھی اس کو اسی نام سے استعمال کرتے ہیں یا فروخت کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں