سعودی عدالت کا سیکیورٹی اہلکاروں کے قاتل کا سرقلم کرنے کا حکم

Dec 04, 2020 | 12:53

ویب ڈیسک

سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے دو سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم کا جرم ثابت ہونے پر اس کا سر قلم کرنے اور 11 دیگر ملزمان کو 8 سے 25 سال تک قید کی سزائیں دینے کا حکم دیا ہے۔ فوجداری عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملزم نے جارحانہ انداز میں دو سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ حملے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔عدالت کا کہنا ہے کہ مجرم نے سیکیورٹی اہلکاروں کو اس وقت ہلاک کیا جب وہ غیرقانونی طور پر مملکت کی جنوبی سرحد عبور کرنے والے ایک دہشت گرد سیل کو پکڑنے کی کوشش کررہے تھے۔عدالت دیگر ملزمان کو دہشت گردی کے مقاصد کے لیے آتشیں اسلحہ رکھنے، امن وامان کو تباہ کرنے، دہشت گردی کے لیے فنڈنگ اور دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے اور دہشت گردوں کوغیرقانونی طریقےسے سرحد عبور کرنے میں مدد فراہم کرنے کے الزامات میں 8 سے 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزیدخبریں