اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت خیبرپختوخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رشکئی اکنامک زون کا جلد افتتاح ڈی آئی خان اکنامک زون کو سپیشل صنعتی زون بنانے چشمہ رائٹ کنال بینک ڈی آئی خان موٹر وے اور چکدرہ ہائی وے پر کام تیز کرنے کی ھدایت کی۔ اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیرِ صدارت اسٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں، وفاقی اور صوبائی وزراء میں پرویز خٹک، اسد عمر ،علی آمین گنڈا پور, تیمور خان جھگڑا اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز صاحبان کی شرکت۔