وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کا دشمن ہے، بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، سی پیک کے خلاف بھارتی سازشیں دنیا کے سامنے لائے، بھارتی دہشت گردی بے نقاب ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی کی کوششوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ چین کے وزیر دفاع کے دورے میں بھارتی عزائم پر بات ہوئی، مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت بھی سب کے سامنے ہے، نہتے اور مظلوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔