چین کی ثقافت کی حفاظت کرنے والوں نے زمین پر باقیات کی ہنگامی مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے جن کے بارے یقین ہے کہ یہ سنکیانگ میں قدیمی لولان سلطنت کے کھنڈرات ہیں۔لولان ایک خوشحال آبادی تھی جسے 2ہزار سال قبل قدیمی شاہراہ ریشم کے ذریعے تجارت کرنے والوں کی خدمت کیلئے تعمیر کیا گیاتھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ لولان کے حوالے پر اسرار طور پر غائب ہوگئے، یہ جگہ اب جنوبی سنکیانگ کی روچھیانگ کاو¿نٹی کے بیابان میں واقع ہے۔2019میں تحفظ کرنے والوں نے دیکھا کہ کھنڈرات میں مندر اور کھودے گئے 3گھروں کی بنیادیں مختلف انداز میں گرگئی ہیں،ڈھانچے کو دراڑوں،سوراخوں اورکٹا سے نقصان پہنچا ہے۔رواں سال جون میں شروع ہونے والے مرمتی کام سے تینوں مکانوں اور مندر کے کھنڈرات کو مضبوط کیا گیا۔