لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ٹیموں کی جانب سے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز آئندہ سال 27 جنوری سے ہو گا۔ ایونٹ کے15 میچز کراچی اور 19میچز لاہور میںکھیلے جائیں گے۔افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائیگا اور 28جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔کراچی کنگز نے بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور محمد وقاص کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے، ارشد اقبال، شرجیل خان، دانش عزیز بھی کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔کراچی کنگز عامر یامین، محمد الیاس، قاسم اکرم، عباس آفریدی کو بھی برقرار رکھا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی 12 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جن میں سرفراز احمد، محمد حسنین، محمد نواز، عثمان خان شنواری، انور علی، زاہد محمود شامل ہیں۔محمد اعظم، نسیم شاہ، عبدالناصر، عثمان خان، عارش علی خان اور سیم ایوب بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔فائنل 27 فروری کو کھیلا جائیگا۔کوالیفائر 23 فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائیگا۔پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ بن گئے۔جمعہ کے علاوہ جس دن دو میچز ہوں گے اس دن پہلا میچ سہ پہر 2 بجے اور دوسرا شام 7 بجے شروع ہوگا۔جمعہ کو اگر دو میچز ہوں گے تو پہلاسہ پہر 3 بجے اور دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔ جس دن ایک میچ ہوگا وہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل 27جنوری سے شروع کرنے کا اعلان
Dec 04, 2021