لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 164رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر سے کلین سویپ کر لیا ۔میزبان سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 345رنز 9کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرکے کالی آندھی کو میچ جیتنے کیلئے 297رنز کا ہدف دیا ۔دھننجیا 155رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ جواب میں حریف ٹیم 132رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ لاستھ امبولڈینیا اور رامیش مینڈس نے پانچ پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ دھننجیا ڈی سلوا کو میچ اور رامیش مینڈس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں204جبکہ ویسٹ انڈیز نے 253رنز بنائے تھے ۔