لاہور (خصوصی نامہ نگار) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمودکی سربراہی میں نرسری لینڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں ایکسئین نشتر ٹائون علی حیدر، اسٹیٹ آفیسر وسیم احمداور ایل اے سی برانچ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ امتیاز محمود نے کہا کہ واسا کے نالوں پر موجود نرسریوں سے کرایہ لینے پر لائحہ عمل بنایا جائیگا۔ ماحول کو بہتر بنانے کیلئے نالوں کے کنارے شجر کاری کی جائیگی جس سے بڑھتی ہوئی آلودگی میں واضح کمی آئے گی۔