برسلز (این این آئی)یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے مطلع کیا ہے کہ یورپین یونین میں کرونا وائرس کی ایک ارب خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے مزید مطلع کیا کہ اس کے ساتھ ہی آئندہ سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک mRNA ویکسین کی مزید 360 ملین خوراکیں فراہم کردی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ ویکسین یورپ میں مکمل ویکسین کورس کرنے والے افراد کیلئے بوسٹر کے طور پر کافی ہوگی۔
یورپی یونین میں کرونا کی ایک ارب خوراکیں فراہم کی جا چکیں: ارسلا واندرلین
Dec 04, 2021