بیجنگ (شِنہوا) چین نے آج سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 430 یوآن تقریبا 67.46 امریکی ڈالر فی ٹن اور 415 یوآن فی ٹن کم ہو جائیں گی۔قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، اگر خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ کی تبدیلی10 دن تک رہے تو چین میں تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔
چین میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے کمی کا اعلان
Dec 04, 2021