کویت میں حزب اللہ کی مالی معاونت کے الزام میں 5مشتبہ افرادگرفتار

کویت سٹی (آئی این پی)کویت میں ایران کی حمایت یافتہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی مالی معاونت کے الزام میں پانچ مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کویتی اخبارالقبس نے خبردی ہے کہ کویت میں حزب اللہ کی مالی معاونت کے کیس میں ملزمان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہیاوراس میں مزیدنئے نام شامل ہو سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان پانچ نئے افراد کی گرفتاری کے بعد حزب اللہ کی مالی معاونت کے الزامات میں گرفتار ملزمان کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔ان میں سے 12 کو رواں ماہ کے آخرتک قید میں رکھاجائے گا۔اخبارنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دیگرمدعاعلیہان کے ساتھ ان گرفتار افراد کے تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...